گنے کی فصل میں نقصان دہ کیڑوں کا تدارک
گنے کے بورر کا انسداد
١. کاشتی طریقہ انسداد
صاف اور کیڑوں کے خلاف مدافعت رکھنے والی اقسام کی کاشت *
مضبوط مٹی چڑھانا *
متوازن کھاد کا استعمال *
جولائی تا ستمبر کے دوران ٢٠ دن کے وقفے سے پانی دینا *
فصل کی زمین کی سطح کے بالکل نزدیک کٹائی *
٢. میکانکی طریقہ انسداد
کھیت سے بورر کے حملے سے متاثرہ پودے اکھاڑ پھینکنا *
٣. حیاتیاتی طریقہ انسداد
فصل میں ٹرائیکو گرامہ یا کرائیسو پرلا کے کارڈ لگانا. یہ کارڈ ١٠-١٥ دن کے وقفے سے مارچ/اپریل سے لے کر اکتوبر/نومبر تک استعمال کرنا *
٤. کیمیائی طریقه انسداد
فیوراڈان یا کیوریٹر بحساب ٨ کلو گرام فی ٢ جریب مئی جون کے مہینے میں استعمال کریں. تاہم کھیت میں اکھاڑے گئے پودوں کی اوپر ١-٢ گرام دوائی بکھیریں اور پانی دے دیں. *
گنے کی فصل میں پائیریلا کا تدارک
١. کاشتی طریقہ انسداد
گنے کی پتلی اور سیدھے پتوں والی اقسام کی کاشت *
زیادہ مونڈھی فصلیں نہ چھوڑنآ *
گنے کی فصل کے نزدیک یا ارد گرد سفیدے کے درخت نہ لگانا *
فصل کو کھیت میں زیادہ عرصے کیلئے نہ چھوڑنا *
٢. میکانکی طریقہ انسداد
پودوں سے اپریل مئی کے دوران پائیریلا کے انڈے کھرچنا *
بالغ یا پتنگوں کو جالیوں سے پکڑ کر تلف کرنا *
گنے کی پتریوں کو کھیت میں جلانا. تاہم کچھ چھوڑ دینا تاکہ دوست کیڑے بھی زندہ رہ سکیں. *
٣. حیاتیاتی طریقہ انسداد
دشمن کیڑوں مثلا ایپی پائیراپس یا کرائیسو پرلا کو کھیت میں اپریل سے لے کر ستمبر اکتوبر تک ١٥ دن کے وقفے سے چھوڑنا *
٤. کیمیائی طریقہ انسداد
لارسبن یا بائی فنتھریں کا اپریل تا ستمبر استعمال *
گنے میں ترمائٹس کا انسداد
١. کاشتی طریقہ انسداد
گنے کی فصل کا اونچی، خشک زمین پر کاشت کا نہ کرنا *
جہاں ٹرمایٹس کا حملہ ہو، وہاں زیادہ پانی دینا *
تخم کی شرح بڑھانا *
گنے کی فصل کے ارد گرد سفیدے کے درخت نہ لگانا *
ناہموار زمین کو ہموار کرنا *
سفیدے کے درختوں اور راستے کے ساتھ کھیلییاں نکال کر ان کو گرمیوں میں پانی سے بھرا رکھنا *
تازہ ڈھیرانی کھاد کا استعمال نہ کرنا *
ہلدی کو کھیت کے ارد گرد اگانا *
زقم کے پتے اور تنے کو آبپاشی میں استعمال کرنا *
٢. کیمیائی اور حیاتیاتی انسداد
گنے کی کاشت کے وقت یعنی ستمبر میں کھیلیوں میں ٹوٹوں کے اوپر لارسبین سپرے کرنا *
تخم کو رات بھر رکھے ہوۓ چونے کے پانی میں بھگونا *
جب پودے چھوٹے ہوں، تو ان کو لارسبین یا ٹیناکل یا ٹالسٹار یا ریجنٹ دوائی سے سپرے کرنا *
بڑی تعداد میں یا ہجوم کی شکل میں موجود ٹرمائٹس کو گرمیوں میں بارش کے بعد روشنی کے پھندوں سے مارنا *
سفیدے کی لکڑی کے ڈنڈے کھیت کے چاروں طرف لگانا اور اس کی طرف امڈ پڑے ٹرمائٹس کو کیڑے مار دوائی سے مارنا *
کاپر سلفیٹ دوائی کو بحساب ٣-٤ کلو فی دو جریب کو آبپاشی کے ساتھ دینا *
٣. حیاتیاتی طریقہ انسداد
فضائی سپرے جیسے جہاز وغیرہ سے نہ کریں کیوں کہ اس سے دوست جانور جیسے چھپکلی، مینڈک، اور پرندوں وغیرہ کو نقصان پہنچتا ہے. *