گنے/چقندر کی تجزیاتی تجربہ گاہ
گنے/چقندر کی تجزیاتی تجربہ گاہ خیبر پختون خواہ میں وہ واحد تجربہ گاہ ہے جہا ں زمینداروں کو فصلات شکر کے حوا لے سے اہم معلومات ملتی ھیں. گنے یا چقندر کی قسم منظوری کے لئے اس میں خا طرخواہ مقدار میں چینی کا پرتہ ہونا ضروری ہے. یہاں پر برکس ، پول ، فایبر اور ریکوری کے ٹیسٹ کے جاتے ہیں.
گنے میں ریکوری معلوم کرنا
برکس
گنے کے نمونے گھانی میں پیس کر شربت کو جگ میں وصول کر لیا جاتا ہے. پھر اس شربت کو گریجویتد سلنڈر میں ڈال دیا جاتا ہے. پھر اس میں برکس ہایڈرومیٹر ڈال دیا جاتا ہے. شربت کو اسی حال میں تھوڑی دیر چھوڑ دیا جاتا ہے. اس کے بعد برکس اور حرارت لکھ لیا جاتا ہے.
پول
١٥٠ ملی لیٹر شربت کونیکل فلاسک میں لے کر اس میں لیڈ ایسیٹیٹ بحساب ١-٣ گرام فی لیٹر ڈال دیا جاتا ہے اس کے بعد اس کو مکس کیا جاتا ہے تاکہ کثافتوں کو الگ کیا جائے. اور پھر اس کو نتھارلیا جاتا ہے. اس فلٹریٹ یا محلول کو پول ٹیوب میں ڈالدیا جاتا ہے- پولاریمیٹر کے ذریعے پول نوٹ کر لیا جاتا ہے.
ریکوری
برکس اور پول کی مدد سے شمٹز ٹیبل میں تصحیح شدہ برکس اور پول فیصد معلوم کر لیا جاتا ہے. اور پھر ریکوری فارمولا کے زریعے ریکوری معلوم کرتے ھیں.
فائبر
گنے کے نمونے کو فائبر مشین میں پیسہ جاتا ہے اور پھر اس سے ١٠ گرام نمونہ پٹری ڈش می لیا جاتا ہے. اس پٹری ڈش کو اوون میں ١٢٠ درجہ حرارت پر ٣ گھنٹے رکھا جاتا ہے. اس کے بعد جب وزن تبدیل نہی ہوتا تو اس کا آخری وزن لکھ لیا جاتا ہے. فائبر معلوم کرنے کے لئے نمی کا تناسب اور برکس کو فارمولا میں ڈالا جاتا ہے.
چقندر میں ریکوری معلوم کرنا
برکس
چقندر کے نمونے کو وزن کرنے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں تقسیم کیا جاتا ہے اور پھر ان کو چقندر گرائنڈر میں پیسا جاتا ہے. اس کے بعد پیسے ہوۓ نمونے میں تھوڑا سا پسا ہوا چقندر ململ کے کپڑے میں لے کر اس کو دبایا دیا جاتا ہے اور ٢یا ٣ قطرے ہینڈ ریفراکٹومیٹر کے شیشے پر ڈالا جاتا ہے . اور پھر برکس اور حرارت لکھ لیا جاتا ہے.
پول
٢٧ گرام پسا ہوا چقندر اور ١٧٦ ملی لیٹر پانی کو ایک کونیکل فلاسک میں لے کر اس کو جوسر میں پیسا جاتا ہے اور پھر اس میں لیڈ ایسیٹیٹ بحساب ١-٣ گرام فی لیٹر ڈال دیا جاتا ہے اس کے بعد اس کو مکس کیا جاتا ہے تاکہ غیر ضروری اشیا کو علحیدہ کیا جائے. اور پھر اس کو نتھار لیا جاتا ہے. اس فلٹریٹ یا محلول کو پول ٹیوب میں ڈال دیا جاتا ہے- پولاریمیٹر کے ذریعے پول نوٹ کر لیا جاتا ہے.
ریکوری
برکس اور پول کی مدد سے کثافتوں کو نکال کر ریکوری معلوم کرتے ھیں.