Photoperiod Chambers at SBS, Jabban

شوگر کین بریڈنگ سٹیشن، جبن، درگئی

خیبر پختونخواہ صوبہ میں گنے کی فصل کا دورانیہ بہ نسبت گرم، مرطوب ممالک کے، مختصر ہے. اس صورت حال میں ایسی اقسام کی ضرورت ہے جو کم مدت میں اپنی نشونما پوری کریں اور پیداوار بھی پوری ہو. ان حآلات کو مد نظر رکھتے ہوۓ سن ١٩٩٢-٩٣ میں صوبے کی حکومت نے جبن، درگئی میں ایک منصوبے کی منظوری دی. اس کے تحت ٣ ایکڑ زمین خریدی گئی. اس زمین پر ٣ فوٹوپیریڈ چیمبرز اور دفتر بناۓ گئے.

جبن تین اطراف سے پہاڑوں میں گھرا ہوا ایک ایسا علاقه ہے، جو گنے کی قدرتی طور پر پھول کھلنے کیلئے بہترین ہے. اس منصوبے کے آغاز میں ہی گنے کی مخلوط نسل کشی پر کام شروع ہو گیا. فوٹو پیریڈ چیمبرز میں مصنوعی روشنی میں گنے کی مختلف اقسام میں پھول لانے کی کوششیں شروع ہو گیئں. اس دوران یہاں سے گنے کی دو اقسام، جے این-٨٨ اور عابد-٩٦ بھی منظور کی گیئں.

اس بریڈنگ سٹیشن کے اغراض مندرجہ ذیل ہیں.

١. گنے کی کم مدتی اقسام پیدا کرنا جو سردی میں پالے کا مقابلہ کر سکیں.

٢. باہر یا اندرون ملک سے منگواۓ گئے گنے کی تخم کو اگا کر ان میں سے بہترین اقسام کا انتخاب کرنا.

٣. گنے کی مختلف اقسام میں پھول لانے کی کوشش اور ان کو باہم مخلوط کرنا.

مستقبل کے منصوبے

١. فوٹو پیریڈ چیمبرز کیلئے مستقل بنیادوں پر بجلی کا بندوبست کرنا.

٢. چیمبرز کے اندر کافی روشنی کا بندوبست کرنا.

٣. گنے کی مختلف اقسام کیلئے گرمی سے بچاؤ کا انتظام کرنا.

ویب سائٹ ڈیزائن اور انتظام

محمد طاہر، پی ایچ ڈی
سینئر ریسرچ افیسر
زرعی تحقیقاتی ادارہ براۓ فصلات شکر، چارسدہ روڈ، ٢٣٢١٠، مردان، خیبر پختونخوا، پاکستان